صدر مشرف کے آج یا کل مستعفی ہونے سے متعلق اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ، صدارتی ترجمان کا شاہ محمود قریشی کے بیان پر تبصرہ

اتوار 17 اگست 2008 12:22

صدر مشرف کے آج یا کل مستعفی ہونے سے متعلق اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17اگست2008 ) صدارتی ترجمان میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کے آج یا کل مستعفی ہونے سے متعلق اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔صدر نے مستعفی ہونے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ یہ بات انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صدارتی ترجمان نے کہاکہ میڈیا کو صدر کے حوالے سے غیر مصدقہ اطلاعات نشرکرنے سے گریز کرنا چاہیے صدر پرویز مشرف کے آج یا کل مستعفی ہونے سے متعلق اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔صدر نے مستعفی ہونے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ صدر پرویز مشرف آج یاکل استعفیٰ دینے کا فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :