اورکزئی ایجنسی ، قبائلی جرگے میں خود کش حملہ،25 افراد ہلاک ،200زخمی ۔۔۔ خادیزئی کے مقام پرعلی خیل اقوام کاگرنیڈ جرگہ جاری تھاکہ اس دوران کی حملہ آورنے خود کو دھماکہ خیزمواد سے اڑادیا
جمعہ 10 اکتوبر 2008 18:01
(جاری ہے)
بعض اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے بارود نے بھری ایک گاڑی خادیزئی کے مقام پر ہونے والے اس جرگے میں دھماکے سے اڑا دی۔” بی بی سی“ کے مطابق غلجو ہسپتال کے حکام نے بتایا ہے کہ اب تک ہسپتال میں پندرہ لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد جرگے میں شرکت کے لیے ہی آئے تھے۔ جرگے میں شرکت کے لیے آئے ایک قبائلی بزرگ قیمت خان اورکزئی نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’ہم اس وقت طالبان کو علاقے سے نکالنے کے لیے ایک لشکر تیار کر رہے تھے کہ عین اس وقت حملہ ہو گیا۔‘ اورکزئی پاکستان کے سات نیم خود مختار قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ پر امن علاقہ سمجھا جاتا ہے اور دوسرے علاقوں کے برعکس اس کی سرحد افغانستان سے نہیں ملتی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں مقامی آبادی کی جانب سے حال ہی میں طالبان کے خلاف دوبارہ مسلح لشکر تشکیل دے کر کارروائیاں شروع کی گئی ہیں اور باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران ایسے ہی ایک لشکر کی کارروائیوں کے دوران طالبان کے گھروں کو نذر آتش کیا گیا ہے۔ قبائلیوں کی جانب سے مسلح لشکر کی تشکیل اور ان کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں ماضی میں بھی جاتی رہی ہیں اور جنوبی اور شمالی وزیرستان میں بھی لشکر نے ماضی میں مقامی طالبان سے تعلق یا غیر ملکیوں کو پناہ دینے کے الزام میں سینکڑوں گھر جلا دیے تھے لیکن ان واقعات کے کچھ عرصہ بعد لشکر میں حصہ لینے والے اکثر قبائلی عمائدین قتل کر دیے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.