اب بھی پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں ، امید ہے اعجاز بٹ اچھے اقدامات کرینگے ، عبدالرزاق

جمعرات 30 اکتوبر 2008 17:50

بنگلور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30کتوبر2008 ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالزاق نے کہاہے کہ نئے چیئرمین کے آنے پر بہت خوشی ہوئی ہے ، اب بھی ٹیم کیلئے کھیلنے کو تیار ہوں ، عزت سے بڑی کوئی چزی نہیں تھی ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں اور اس وقت بھرپور فارم میں ہوں اور کسی بھی ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو فتح دلا سکتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین کے آنے سے بہت خوشی ہوئی کیونکہ وہ ایک اچھے کرکٹر بھی رہ چکے ہیں اور وہ ہر چیز کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور امید ہے کہ وہ کرکٹ کے حوالے سے اچھے اقدام کرینگے ، انہوں نے کہا کہ انڈیا میں جس طرح کی کرکٹ کھیل رہاہوں وہ پوری دنیا کے سامنے ہے ، لیکن میری کوشش ہے کہ میں اس سے بہتر کارکردگی پاکستان کیلئے کروں اور ان کو فتح دلاؤں ، عبدالرزاق نے کہا کہ میری کوشش رہی ہے کہ میں عزت کے ساتھ کرکٹ کھیلوں اور میرے نزدیک عزت سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے ، آج بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں ۔

متعلقہ عنوان :