بحرانوں سے نمٹنے کےلئے مل کر کام کرناہوگا،مولانا فضل الرحمن

منگل 16 دسمبر 2008 16:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16دسمبر 2008 ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک اس وقت داخلی اور خارجی بحرانوں کا شکار ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور بھارت کو اس سازش کا حصہ بننے کی بجائے پاکستان کے ساتھ مل کر قیام امن کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممبئی کے واقعات پاکستان کیلئے مشکلات کا باعث بنے ہیں تاہم حکومت بغیر شواہد کے عالمی دبائو کے نتیجے میں آنکھیں بند کر کے فیصلے کر رہی ہے۔سندھ کے حلقے این اے دو سو دس کے انتخابات کے حوالے سے انہوں نے الزام لگایا کہ وہاں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی اسلئے چیف الیکشن کمشنر واقعات کا نوٹس لیکر حلقے کے نتائج کو روکنے کے احکامات جاری کریں ۔

متعلقہ عنوان :