لاہور: موٹر وے کھول دیا گیا،پروازیں تاحال معطل

جمعہ 2 جنوری 2009 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہرشدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے بعد لاہور ایئرپورٹ پررات گئے سے پروازیں معطل ہیں تاہم لاہور اسلام آباد موٹر وے دھند کی شدت میں کمی کے بعد کھول دی گئی ہے۔دھند سے پنجاب کے متاثر ہونے والے شہروں میں لاہور کے علاوہ سیالکوٹ ،گوجرانوالہ،فیصل آباد،سرگودھا اور اوکاڑہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گہری دھند کے ساتھ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آنے کی وجہ سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے ۔ لاہور ایئر پورٹ کو بھی ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردیا گیا جس سے ہزاروں مسافر ایئر پورٹ پر پھنس کر رہ گئے ۔شدید دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی چودہ پروازیں متاثر ہوئیں۔ایوی ایشن حکام کاکہنا ہے کہ مسافر ایئر پورٹ آنے سے پہلے فلائٹ انکوائری سے اپنی فلائٹ کے متعلق ضرور معلومات حاصل کرلیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر بارش نہ ہوئی تو دھند کا یہ سلسلہ مزید چند روز جاری رہ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :