پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز،پاکستان فالو آن سے بچنے کےلئے کوشاں

پیر 23 فروری 2009 10:50

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23فروری 2009 ء) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسر ے دن کے کھیل کاآغازکردیاہے ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں پاکستان کے بیٹسمین یونس خان اورخرم منظور نے گزشتہ روز کے اسکور چوالیس رنز پر کھیل کا آغاز کیا۔سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے چوالیس رنز بنائے اور انکاایک کھلاڑی آئوٹ ہوا تھا۔

سلمان تئیس رنزبناکرآئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

خرم منظوراٹھارہ اوریونس خان بغیررن بنائے ناٹ آئوٹ ہیں۔فالوآن سے محفوظ رہنے کیلئے پاکستان کومزید چار سو ایک رنزدرکار ہیں۔کراچی میں جاری ٹیسٹ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز چھ ساچوالیس رنز سات کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئرڈکردی۔ یہ نیشنل اسٹیڈیم پرکسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکورہے۔سری لنکاکی جانب سے مہیلا جے وردنے دوسوچالیس اور تھلان سمارا ویرا دوسواکتیس رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کے دانش کنیریا نے ایک سو ستر رنز دیکرتین اور شعیب ملک نے ایک سو چالیس رنز دیکر دو وکٹ لئے۔

متعلقہ عنوان :