دہشتگردی کیخلاف کا میابی ،امریکہ امداد جاری کرے،حسین حقانی

جمعہ 20 مارچ 2009 12:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔20مارچ 2009 ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ جمہوری حکومت دہشت گردی ختم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے امریکا پاکستان کی سماجی و اقتصادی امداد جاری کرے۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں حسین حقانی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے مہم جاری ہے لیکن عوامی حمایت کے بغیر اس میں کامیابی مشکل ہے۔

(جاری ہے)

عومی حمایت کے لیے ضروری ہے کہ علاقے میں ترقاتی کام کراکر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی بحران اور تیل کی قیتمیں بڑھنے سے پاکستان مالی مشکلات کا شکار ہے۔ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرضہ لے کے ملکی معیشت کو بہتر کیاہے۔ تاہم دہشت گردی کی مہم کو آگے بڑھانے کیلئے عالمی امداد کی ضرورت ہے۔حسین حقانی کا کہناتھا کہ امداد جاری کرنے میں امریکا سست روی سے کام لینا چھوڑ دے۔ کیونکہ کیری۔بائیڈن بل، کیری۔لوگر بل چکاہے لیکن ابھی امداد جاری ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔

متعلقہ عنوان :