ڈیرہ بگٹی، گیس کی دو پائپ لائنیں دھماکے سے تباہ

منگل 24 مارچ 2009 18:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ ۔2009ء) ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دو پائپ لائنیں دھماکے سے اڑا دی گئیں جس سے پیر کوہ میں گیس کی پیداواری عمل متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے ستائیس کلو میٹر دور پیر کوہ کے علاقے میں شر پسندوں نے سولہ اور بیس انچ قطر کی گیس پائپ لائنوں کودھماکاخیز موادلگاکر اڑا دیا جس کے نتیجے میں پیر کوہ سے سوئی پیوری فکیشن پلانٹ کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہو گئی۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ او جی ڈی سی ایل حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :