ایران نے عراق، شام اور بحیرہ روم کے راستے یورپ کو گیس برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر لی

جمعرات 2 اپریل 2009 14:44

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل ۔2009ء) ایران نے عراق، شام اور بحیرہ روم کے راستے یورپ کو گیس برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ ایران کے وزیر پٹرولیم غلام حسین توزری نے دمشق کے سرکاری دورہ کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے عراق، شام اور بحیرہ روم کے راستے یورپ گیس برآمد کرنیکا منصوبہ زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت عراقی گیس بحیرہ روم سے ہوتے ہوئے یونان اور اٹلی کے راستے مغربی یورپی ممالک کو فراہم کر دی جائے گی۔

ایرانی وزیر کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں یورپین پارٹنروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے جبکہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے ایران، عراق اور شام کے مابین سہ فریقی معاہدہ بھی ضروری ہے تاہم ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ معاہدہ پر عملدرآمد کیلئے تام کا تعاون انتہائی ضرروی ہے۔