حکومت بجٹ 2009-10میں بجلی ،اشیا ء خوردو نوش،ادویات اور پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کر ے۔عوامی آراء
منگل 9 جون 2009 15:31
(جاری ہے)
کم آمدنی والا طبقہ ان حالات میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ریٹا ئرڈ سر کاری ملازم زبیر نذیزخان نے کہا کہ بجٹ میں بجلی ،اشیائے خورد و نوش اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں، حکومت بجٹ میں کم از کم تنخواہ میں اضافہ کرے اور اس پر عملدر آمد کیلئے پرائیویٹ شعبہ پر بھی زور دیا جا ئے۔
مقامی کمپنی کے جی ایم مظفر حسین نے کہا کہ حکومت بجٹ میں غر یبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدا مات کر ے۔ اس کیلئے کر پشن کا خاتمہ ضروری ہے۔سماجی کارکن توصیف انور نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اس طبقے کی مالی معاونت کیلئے ایک اچھا قدم ہے، امید ہے کہ عوامی حکومت اس کے دائرہ کار میں وسعت لائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کم آمدنی والے لوگوں کو حکومت سے مالی مدد مل سکے۔ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم وقار بابر نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں موجودہ تنخواہ میں گزارہ مشکل ہو چکا ہے امید ہے کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ دوست محمد نے بتایا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ محنت کش طبقے کیلئے مراعاتی پیکیج کا اعلان کرے۔ تعلیمی ماہر وحید احمد نے کہا کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی غیر معمولی اقدام کی توقع نہیں کی جا سکتی کیونکہ ملک پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہے۔ایک گھریلو خاتون راحیلہ نے کہا کہ حکومت اشیاء صرف کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے تو گھریلو بجٹ میں استحکام آ سکتاہے۔ ایک شہری ظفر خان نے کہا کہ اگر تیل کی قیمتیں کم کر دی جائیں تو باقی اشیاء کی قیمتیں خود بخود کم ہو ہو سکتی ہیں۔ حکومت کو نئے بجٹ میں اس جانب ضرور توجہ دینی چاہیے۔زیادہ تر شہریوں نے ادویات کی قیمتیں کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیماری کی حالت میں دو دن کی دوا کے اخراجات اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ بیماری کی حالت میں روٹی کھانے کیلئے پیسے بھی نہیں بچتے۔ اس جانب حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔مزید تجارتی خبریں
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.