بدین، آپریشن راہ راست کے دوران مالاکنڈ میں شہید ہونے والے حوالدار آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

اتوار 21 جون 2009 23:17

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جون۔2009ء) آپریشن راہ راست کے دوران مالاکنڈ میں شہید ہونے والے حوالدار خان محمد کو تحصیل ماتلی میں گلاب لغاری کے قریب ان کے آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کا جسد خاکی گذشتہ رات بذریعہ ایئر لائن کراچی لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جہاں سے ایک ایمبولینس کے ذریعے ان کی لاش ان کے گاؤں پہنچائی گئی۔ تدفین کے وقت شہید کی میت کو سلامی دی گئی جبکہ بلوچ ریجمینٹ کے لیفٹننٹ کرنل ساجد اعظم صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی قبر پر پرچم کشائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :