اٹلی، ریل گاڑی کی گیس سے بھری دو بوگیاں پھٹنے سے10 افراد ہلاک ،50 زخمی

منگل 30 جون 2009 19:14

روم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون ۔2009ء) اٹلی میں ریلوے اسٹیشن پر گیس سے بھری دو بوگیاں پھٹنے سے دس افراد ہلاک اورپچاس زخمی ہو گئے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے ساحلی شہر ویارگو کے ریلوے اسٹیشن پر دو بوگیاں جو گیس سے بھر ی ہوئی تھیں ٹریک سے اتر گئیں اور دھماکے سے پھٹ گئیں۔

(جاری ہے)

دھماکے سے 10افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پچاس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جہاں پر بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :