پاکستان نے ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 15 جولائی 2009 13:37

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی ۔2009ء) پاکستان نے ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی رضاکاروں نے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں ایک دن میں سب سے زیادہ درخت لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی رضاکاروں نے چھ گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے اس مختصر سے وقت میں 4 لاکھ 49 ہزار درخت لگائے۔ بھارت نے اس سے قبل ایک دن میں 4 لاکھ 47 ہزار 874 درخت لگائے تھے اور اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کردیا تھا۔ اس مہم میں 300 رضاکاروں نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ یہ مہم وفاقی وزارت ماحولیات کی طرف سے ایک روزہ شجرکاری مہم کا حصہ تھی۔

متعلقہ عنوان :