کرک خود کش حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

اتوار 30 اگست 2009 10:47

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30اگست۔2009ء) کرک میں خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی ڈی اس پی کی گاڑی کیساتھ ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی شفقت خان سمیت تین پولیس اہلکار جاں بحق اور دوحملہ آور ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی شفقت خان ایک محافظ اور ڈرائیور سمیت پرائیویٹ گاڑی میں لکی سے پشاور جارہے تھے۔راستے میں کرک تھانہ لتمبر کے قریب شدت پسندوں نے خود کش حملہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی ڈی ایس پی کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی شفقت خان انکا محافظ اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ دوحملہ آور ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :