گوجر خان میں کیپٹن سرور شہید کی یادگار پر یوم دفاع کی تقریب

اتوار 6 ستمبر 2009 12:53

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔6ستمبر۔2009ء) گوجرخان میں کیپٹن سرور شہید کی یادگار پر یوم دفاع کی تقریب منعقد کی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر جہلم بریگیڈیرافتخار ایوب نے کہا کہ پاک فوج نے جس جذبے کے ساتھ 1965 کی جنگ میں کامیابی حاصل کی، اسی جذ بے کے ساتھ دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔قوم متحد ہے اور مادر وطن کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہریوں اور اعلی فوجی اور سول حکام نے شرکت کی اور کیپٹن سرور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔کیپٹن سرور شہید نے انیس سو اڑتالیس کشمیر کے محاز پر جام شہادت نوش کیا تھا اور انکو پہلا نشان حیدر عطا کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :