باکسنگ کوچ فرانسسکو ہر نینڈز رولڈن منگل کو کیوبا سے کراچی پہنچ گئے

منگل 13 اکتوبر 2009 16:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر ۔2009ء) کیوبا سے تعلق رکھنے والے باکسنگ کوچ فرانسسکو ہر نینڈز رولڈن منگل کو علی الصبح کیوبا سے کراچی پہنچ گئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن ریفری جج کمیشن کے سیکریٹری اور اولمپئن ریفری جج غلام حسین پٹنی نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی بی ایف حکام پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وفاقی وزیر کھیل پیر سید آفتاب شاہ جیلانی کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے پاکستان باکسنگ کو دوبارہ بلندیوں تک لے جانے کے لیے کیوبن کوچ کی تعیناتی سے لیکر ان کی پاکستان آمد تک تمام مراحل میں فیڈریشن کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کیوبن کوچ کا کنٹریکٹ ایک سال کا ہے کہ لیکن فیڈریشن کی نظریں 2012کے لندن اولمپکس کے کوالیفائنگ راؤنڈز پر ہیں اور کوچ کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے گی ۔ کیوبا کی قومی باکسنگ کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانے والے فرانسسکو رولڈن کو تنخواہ ، کھانا، رہائش اور سال میں ایک مرتبہ پاکستان سے کیوبا کا ریٹرن ٹکٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ فراہم کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :