وسیم اکرم کی اہلیہ کی طبیعت بدستور ناساز،سابق کپتان کی عوام سے دعاکرنے کی اپیل

بدھ 21 اکتوبر 2009 17:08

چنئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر ۔2009ء) بھارتی شہرچنئی کے اسپتال میں زیرعلاج کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کی طبیعت تاحال سنبھل نہیں سکی،کرکٹر وسیم اکرم نے عوام سے اپنی اہلیہ ہما وسیم کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے ۔وسیم اکرم کے خاندانی ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو اس بات پر سخت غصہ ہے کہ جب ان کی اہلیہ کی طبیعت اتنی خراب تھی توڈاکٹروں نے انہیں سفر کی اجازت کیوں دی۔

(جاری ہے)

ہما وسیم اکرم تقریباً 12روز تک لاہور کے دو اعلیٰ نجی اسپتالوں میں زیرعلاج رہی ہیں اور طبیعت ٹھیک نہ ہونے پرڈاکٹروں نے انہیں علاج کے لئے سنگاپورجانے کا مشورہ دیا۔وسیم اکرم اپنی اہلیہ ہما کو علاج کے لئے خصوصی جہاز سے سنگاپورلے جارہے تھے کہ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر جہاز بھارتی شہرچنئی میں اتارلیاگیا۔جہاں وہ ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ہماوسیم اکرم کے بارے میں بتایاجارہاہے کہ انہیں کچھ روز قبل کسی انفیکشن نے متاثرکیاجس سے ان کا جسم پھولنا شروع ہوا۔انفیکشن نے ان کے گردے اور دل پراثرکیاہے ۔

متعلقہ عنوان :