جرمن فوج سے تعاون جاری رہے گا، شاہ محمود قریشی

منگل 1 دسمبر 2009 11:58

برلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 01 دسمبر 2009 ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود جرمن فوج سے تعاون جاری رہے گا۔جرمن وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔یہ بات انہوں نے برلن میں جرمن ہم منصب سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت عالمی برادری پاکستان کے کردار کی معترف ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان پالیسی پر مشاورت نہ کی گئی تو مسائل پیدا ہوں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں ملا عمر کے بارے میں کچھ نہیں معلوم جبکہ اسامہ کے بارے میں ہر کوئی اندازے لگا رہا ہے۔