پاکستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد موجود ہیں، شاہ محمود قریشی

اتوار 13 دسمبر 2009 11:34

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔13دسمبر۔2009ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث نہیں تاہم پاکستان میں بھارتی مداخلت کے کافی شواہد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بحرین میں ایک عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھی جان چکی ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث نہیں ، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے اور اس کے کافی ثبوت بھی موجود ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں میں وہی لوگ ملوث ہیں جو پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں چاہتے۔