صدر مملکت کی اہلیت کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا، صمصام بخاری

بدھ 27 جنوری 2010 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔27جنوری۔ 2010ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی اہلیت کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا اور اگر کسی کو تحفظات ہیں تو اسے صدارتی انتخاب سے قبل چیلنج کرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے مد مقابل صدارتی امیدوار جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی تھے جو خود ایک قانونی ماہر بھی ہیں اور اگر صدر آصف علی زرداری کی کسی نا اہلیت کا سوال ہوتا تو سعید الزمان صدیقی اس وقت چیلنج کرتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور وکلاء کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کر رہی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وکلاء کے درمیان تقسیم سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ماضی میں بڑا نقصان ہوا، ڈکٹیٹروں نے پی پی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو انتقامی نشانہ بنایا تاہم عوام کی عدالت نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو عزت اور وقار دیا۔

متعلقہ عنوان :