پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
منگل 30 اپریل 2024 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بیانیہ بنا کر قوم کا وقت ہی ضائع کیا، میری رائے ہے جو بھی شخص ارادی طور پر ملٹری تنصیبات پر حملہ کرتا ہے اس کے خلاف کیسز دہشت گردی کی عدالتوں میں چلنے چاہئیں، دنیا کے کسی بھی ملک میں اگر کوئی فوجی تنصیبات پر حملہ کرتا ہے تو اسے سپیشل کورٹس ڈیل کرتی ہیں۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ 9مئی سیاہ دن ہے اور اس کی مکمل طور پر پلاننگ کی گئی تھی، فوجی تنصیات پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل جلد از جلد کرنا چاہئے، 9مئی کا واقعہ احتجاج نہیں بلکہ دہشت گردی تھی، کیا سیاسی تنظیمیں دہشت گردی کرتی ہیں جس طرح پی ٹی آئی نے کی۔انہوں نے کہا کہ گندم کے مسئلے کو مریم نواز احسن انداز سے حل کر رہی ہیں۔گندم کے نہ خریدنے میں نمی بھی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے، اگر گندم میں نمی ہوگی اس کے خریدنے میں مسائل ہوسکتے ہیں، کسانوں کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اس کا کوئی حل نکل آئے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ گندم کا سٹاک جو پہلے کا پڑا ہوا ہے اس کو کیسے فروخت کرنا ہے یہ بھی ایک معاملہ ہے، سپورٹ پرائس کی وجہ سے گندم بڑے پیمانے پر اگائی گئی، سپورٹ پرائس سے نیچے کسان گندم فروخت کرے گا تو اچھی بات نہیں۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف سفارش،ادویات پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کا فیصلہ
-
راؤف حسن پر حملے کا واقعہ جتنا افسوسناک ہے اتنا ہی ضروری اس کی تحقیقات کی جائیں
-
اعلی عدالتوں کے ججوں کی دوہری شہریت ختم کرنے کیلئے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ جمع
-
پاکستان جرمنی کو یورپ میں اپنا ایک اہم شراکت دارتصور کرتا ہے‘ وزیراعظم
-
سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت
-
ٹیریان وائٹ کیس، عمران خان کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
-
پنجاب اسمبلی میں منظور کیا گیا ہتک عزت قانون کیا ہے؟
-
نجی پاور پلانٹس کے کپیسٹی چارجز کے نام پر عوام سے 17 روپے فی یونٹ وصول کرنے کی تیاریاں
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی کرپشن کی داستانیں مغربی ممالک کے نصابی کتب میں پڑھائی جا رہی ہیں
-
عمران خان کا مطالبہ ہےکہ جن کے نام دبئی لیکس مین آئے ہیں وہ اپنی منی ٹرائل دیں
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ملاقات،سی پیک کے باہمی فائدہ مند تعاون اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
-
آئی ایم ایف مذاکرات: ٹیکس ہدف میں 1300 ارب روپے اضافے کی تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.