صوفیائے کرام کی تعلیمات سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم گیلانی

اتوار 28 فروری 2010 14:57

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28فروری۔2010ء) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ صوفیاء کرام کی تعلیمات سے کیا جاسکتا ہے، اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ اوکاڑہ میں حضرت کرمانوالہ کے سالانہ عرس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دنیا میں اسلام طاقت سے نہیں، مشائخ عزام اور بزرگادین کی کوششوں سے پھیلا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ خود کش حملوں کی اسلا م اجازت نہیں دیتا اور خود کش حملے اسلا م کو مسخ کرنے کی ساز ش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے اور عالمی طاقتوں کو احساس ہوگیا ہے کہ دہشتگردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف اہم کردار ادا کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور سرحد کے عوام خیراج تحسین کے مستحق ہیں