تائیوان، چین کے سال نوکی تقریبات، 30زخمی

پیر 1 مارچ 2010 14:17

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔یکم مارچ۔ 2010ء) تائیوان میں چین کے سال نو کی تقریبات اختتام کو پہنچ گئیں ،تقریبات میں آتشبازی کے باعث تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تائیوان میں جاری آتشبازی کے آخری روز لوگوں نے آگ پر چلنے سمیت مختلف کرتب دکھائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کچھ لوگوں نے آتشبازی کے دوران پٹاخوں کی آوازوں پر دلفریب رقص بھی کیا۔ چند لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے کرسیوں سمیت پانی میں چھلانگ لگائی۔ تقریب کے دوران آتشبازی سے جھلسنے والے لوگوں کا بھی کہنا تھا کہ انہیں بہت اچھا لگا۔ تقریب میں شریک ایک شخص نے اپنی بچی کے بال دکھائے جو آتشبازی کے باعث جل گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :