عورتوں کی پسماندگی کی بنیادی وجہ تعلیم ہے، ڈاکٹرشمع

اتوار 28 مارچ 2010 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28مارچ۔2010ء) گورنر گلگت بلتستان ڈاکٹر شمع خالدنے کہا ہے کہ عورتوں کی پسماندگی کی بنیادی وجہ تعلیم ہے۔یہ بات گورنر گلگت بلتستان نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزار قائد پر قائد اعظم کی قدم بوسی کے لئے حاضر ہوئی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو بہت لمبے عرصے سے نذر انداز کیا گیا تھا تاہم موجودہ حکومت نے ہمیں بہت سی مراعات دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :