شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

منگل 7 مئی 2024 15:50

شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی جس کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ امریکی سفیر سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی کیا کہیں گی شیر افضل مروت نے کہا کہ ملاقات سے متعلق مجھے معلوم نہیں، پارٹی چیئرمین ہی ملے تھے۔

(جاری ہے)

صحافی نے سوال کیا کہ خواجہ آصف سے آپ کی ملاقات ایک ایشو بنی ہوئی ہی شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ میرے لیے تمام ایشوز بنائے گئے ہیں، بناتے رہیں۔