بلوچستان میں قبائلی نظام کے باعث شرح تعلیم کم ہے، راحیلہ درانی

جمعرات 22 اپریل 2010 15:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 اپریل ۔2010ء) بلوچستان کی صوبائی وزیر برائے کرمنل پراسیکیویشن راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی نظام کی وجہ سے تعلیم کی شرح بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے کراچی میں مدد گار ہیلپ لائن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ راحیلہ درانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مخصوص قبائلی حالات کے پیش نظر خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کے واقعات بہت ہی کم رپورٹ ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر مددگار ہیلپ لائن کے سربراہ ضیاء احمد اعوان و دیگر نے انہیں ادارے کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :