کرغزستان، شہید ہونیوالے پاکستانی طالبعلم علی رضا آبائی قبرستان میں سپرد خاک
بدھ 16 جون 2010 14:35
(جاری ہے)
جبکہ ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط نے کہا ہے کہ کرغزستان کے شورش زدہ علاقوں سے تمام پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے البتہ دارالحکومت بشکک اور دیگر علاقوں میں بہت سے پاکستانی موجود ہیں لیکن انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے ،پاکستانی سفارتخانہ وہاں کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے ، ہم پل پل کی رپورٹ لے رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرغزستان کے ضلع اوش ، جلال آباد اورملحقہ علاقوں میں حالات بہت خراب ہوگئے تھے جس کے پیش نظر وہاں سے تمام پاکستانیوں کو نکال لیا گیا ہے اب ان علاقوں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں۔ دارالحکومت بشکک اور ملک کے دیگر حصوں میں امن ہے اور زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ بشکک میں تقریباً 600کے قریب طالب علم موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے اپنے گھروں کو واپس آچکے ہیں وہاں موجود کچھ طلباء کے فائنل ائیر کے امتحانات اگلے ہفتے ہونے ہیں ۔ بشکک میں پاکستانی سفارتخانہ کرغزستان کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے اور ہم پل پل کی رپورٹ لے رہے ہیں اگر کسی علاقے میں صورتحال خراب ہوئی تو حکومت پاکستانیوں کی مدد کرے گی اور اگر کسی پاکستانی طالب علم یا شہری کے ساتھ کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ فوراً سفارتخانے سے رابطہ کرے۔ ترجمان نے کہاکہ حکومت بشکک میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ اپنے ملک کے شہریوں سے رابطے میں ر ہے تاہم توقع نہیں کہ اوش جیسی صورتحال بشکیک یا دیگر علاقوں میں بھی پیدا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کرغزستان میں زیر تعلیم طلباء کی محنت رائیگاں نہ جائے ہم یہ معاملہ طلباء اور ان کے والدین سے مشاورت کے بعد حل کرنے کی کوشش کریں گے اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ طلبہ کی مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.