ق اور نواز لیگ کے مزید دوارکان کی ڈگریاں جعلی نکلیں

ہفتہ 3 جولائی 2010 18:10

ق اور نواز لیگ کے مزید دوارکان کی ڈگریاں جعلی نکلیں
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 جولائی۔2010ء) ایچ ای سی میں ڈگریوں کی تصدیق کے دوران مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب شوکت عزیز بھٹی اور مسلم لیگ نواز کے رکن صوبائی پنجاب رانا عبدالرؤف کی جعلی نکلی ۔

(جاری ہے)

اراکین پنجاب اسمبلی کی جعلی ڈگریاں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے آج پنجاب اسمبلی کے 2 ارکان شوکت عزیز بھٹی اور رانا عبدالرؤف کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔ دونوں ارکان کی ڈگریا ں ایچ ای سی میں تصدیق کے دوران جعلی پائی گئی۔شوکت عزیز بھٹی کا تعلق مسلم لیگ ق اور رانا عبدالرؤف کا تعلق نواز لیگ سے ہے۔ مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی شوکت عزیز نے بھٹی نے پنجاب یو نیورسٹی سے بی اے کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالرؤف نے بلوچستان یونیورسٹی سے بی اے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :