میڈیا پر ڈرون حملہ کرنے والی مسلم لیگ ن اب میڈیا کی حمایتی بنی ہوئی ہے ,ثمینہ خاور حیات

بدھ 14 جولائی 2010 14:43

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی۔2010ء) مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ میڈیا پر ڈرون حملہ کرنے والی مسلم لیگ ن اب میڈیا کی حمایتی بنی ہوئی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے آزادی صحافت کو سلب کرنے کا جو منصوبہ بنایا تھا اسے میڈیا کے نمائندوں نے ہماری جماعت کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیا ہے ۔مسلم لیگ ق نے ہمیشہ آزاد میڈیا کے حق میں آواز ہواٹھائی۔

(جاری ہے)

جب پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلا ف قرارداد منظور ہوئی ن لیگ کو اندازہ نہیں تھا کہ اخبار نویسوں کا ردعمل اتنا شدید ہوگا ۔اگر میڈیا کے نمائندے جدوجہد کرکے ن لیگ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہ کرتے تو پھرمیڈیا پر ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہتا ۔مسلم لیگ ن دوغلی پالیسی پر عمل کررہی جب میڈیا کی آزادی چھینے کی اس کی کوشش ناکام ہوگئی تو وہ میڈیا کی حمایتی بن گئی ۔ن لیگ کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔یہ وہ لوگ ہیں جو ریاست کے ستونوں پر حملے کرتے ہیں. پنجاب حکومت نے پنجاب کا پانی بھی فروخت کردیا ہے ۔حکومت پنجاب پنجابی عوام کا مقدمہ لڑنے میں ناکام رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :