عامر خان اور آفاق احمد کی بریت کیخلاف اپیل مسترد

پیر 26 جولائی 2010 15:57

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جولائی۔2010ء) سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماوں عامر خان اور آفاق احمد کی بریت کے خلاف حکومت کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ماتحت عدالت نے دونوں رہنماوں کو کفیل الدین ٹیکسی ڈائیور کے قتل کیس سے عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا تھا۔ کفیل الدین ٹیکسی ڈائیور کو تیس جولائی سن دو ہزار دو کو ملیر سوسائٹی میں قتل کیا گیا تھا۔ حکومت نےسندھ ہائی کورٹ میں ما تحت عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ہائی کورٹ نے عدالت کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے سرکار کی اپیل خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :