صدر زرداری آج انیسویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کریں گے

ہفتہ جنوری 13:14

صدر آصف علی زرداری آج انیسویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کریں گے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بل کی منظوری دے دی ہے۔قومی اسمبلی میں انیسویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان میں موجود ارکان نے کھڑے ہوکر انیسیویں ترمیم کی شق وار منظور ی دی انیسویں ترمیم کی پہلی شق کے خلاف مسلم لیگ ہم خیال گروپ کی رکن کشمالہ طارق نے مخالفت میں ووٹ دیا ۔ جبکہ دیگر ارکان نے حمایت میں ووٹ دیئے ۔ انیسویں ترمیم کی دیگر شقوں کی تمام ارکان نے اتفاق رائے سے منظوری دی ۔