ن لیگ کا پنجاب حکومت سے پی پی پی کوعلیحدہ کرنے کا فیصلہ ،یونیفکیشن گروپ کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت

بدھ 23 فروری 2011 15:25

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس سلسلے میں ن لیگ نے یونیفکیشن گروپ کو دعوت دے دی ہے ۔جس کے تحت یونیفکیشن گروپ کے عطا مانیکا اورڈاکٹر طاہر علی جاوید کو وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا گیاہے اور پیپلز پارٹی کے فارغ ہونے والے وزرا سے مراعات واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماوٴں سے حتمی مشاورت کیلیے اہم اجلاس آج رائے ونڈ میں جاری ہے

متعلقہ عنوان :