پیپلز پارٹی چیچہ وطنی کے زیر اہتمام بھٹو ہاوٴس میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 15:36

چیچہ وطنی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔13اکتوبر 2012ء) پاکستان پیپلز پارٹی چیچہ وطنی کے زیر اہتمام بھٹو ہاوٴس میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی،دعائیہ تقریب میں سینئر نائب صدر ضلع رانا کاشف حمید، رانا غلام مصطفی، عاطف حمید، راجہ الطاف الرحمٰن طارق نمبردار،میاں محمد حسین انصاری،چودھری نذیر احمداور دیگر عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی،شرکا اجلاس نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کو پاکستان کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔