کوئٹہ کی عدالت نے گرفتار 78 ڈاکٹروں کی ایک لاکھ فی کس کے ذاتی مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی، ڈاکٹروں کی ڈاکٹرسعید خان کی عدم بازیابی اور ڈاکٹروں کیخلاف حکومتی ایکشن کیخلاف ہڑتال جاری ‘ او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز کے علاوہ ایمرجنسی سروسز بند ‘ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہڑتال کی وجہ سے مریض جاں بحق‘ لواحقین کا ہسپتال میں شدید احتجاج ‘ شیشے توڑ ڈالے ‘ لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج ‘ روڈ ٹریفک کیلئے بند ‘ سڑک پر سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
بدھ 21 نومبر 2012 14:57
(جاری ہے)
ڈاکٹروں کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے 66 نے رضا کارانہ طو رپر گرفتاری دی تھی جبکہ 12 ڈاکٹرز کو پولیس نے احتجاج کے دوران گرفتار کیا تھا۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بدستور جاری ہے،دوسری جانب مریضوں کی مشکلات کے پیش نظر انہیں علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سی ایم ایچ کوئٹہ کینٹ میں خصوصی انتظامات کرلئے گئے،ڈاکٹروں کی جانب سے اسپتالوں میں ہڑتال ماہر امراض چشم ڈاکٹرسعید خان کی عدم بازیابی اور ڈاکٹروں کے خلاف حکومتی ایکشن کیخلاف کی جارہی ہے،ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز کے علاوہ ایمرجنسی سروسز بھی بند ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،مریضوں کا مطالبہ ہے کہ اگر حکومت مغوی ڈاکٹر کو بازیاب اور ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم نہیں کراسکتی تو مریضوں کیلئے متبادل بندوبست کردیتاکہ انہیں کچھ ریلیف مل سکے،صوبائی انتظامیہ نے متبادل بندوبست کے طور پر نجی اور فلاحی شعبے میں چلنے والے اسپتالوں لیڈی ڈفرن اور مشن اسپتال کو مزید فعال کرنے کافیصلہ کیا تھا،دوسری جانب صوبے میں ڈاکٹروں کی جاری ہڑتال کے پیش نظرسی ایم ایچ میں سول مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی انتطامات کرلئے گئے،اس کے علاوہ سول مریضوں کی سی ایم ایچ تک آسان رسائی تک کے لئے بھی خصوصی انتظامات کرلئے گئے، سی ایم ایچ ذرائع کے مطابق مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔ جبکہ ادہر سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہڑتال کی وجہ سے ایک مریض طبی امداد نہ ملنے کے باعث ہلاک ہو گیا ۔ مریض کی ہلاکت کے خلاف لواحقین کا ہسپتال میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال کے شیشے توڑ دئیے اس کے بعد لواحقین نے لاش ہسپتال کے باہر سڑک باہر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس سے سڑک پر سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.