کراچی ،ڈیفنس فیز 6خیابان بخاری میں ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر دھماکہ، فلیٹ میں آگ بھڑ اٹھی، مقامی لوگوں کافلیٹ میں مشکوک افراد کے رہائش پذیرہونے کادعویٰ ،تحقیقات شروع ، ایک مشتبہ شخص گرفتار،دہشت گردی کاعنصرشامل نہیں،دھماکہ کیمیکل پھٹنے سے ہوا ،فلیٹ میں مقیم 5 افراد گاڑی میں بیٹھ کرفرارہوگئے ، ایس ایس پی ایس آئی یو

ہفتہ 24 نومبر 2012 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24نومبر۔2012ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6خیابان بخاری میں ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر دھماکہ ، فلیٹ میں آگ بھڑ اٹھی، مقامی لوگوں کافلیٹ میں مشکوک افراد کے رہائش پذیرہونے کادعویٰ ،تحقیقات شروع ، ایک مشتبہ شخص گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کی آخری منزل میں دھماکہ ہوا جس سے فلیٹ میں آگ لگ گئی ۔

واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ بم ڈسپوزل سکوارڈ کا عملہ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں ۔پولیس کے مطابق دھماکے بعد فلیٹ میں بارود کی بو پھیل گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت سے چار لڑکوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے جن میں سے ایک شدید زخمی حالت میں تھا ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کے مطابق اس فلیٹ میں چار لڑکے رہائش پذیر تھے مکینوں کے ساتھ ایک بجی بھی تھی جسے مبینہ طورپرلڑکوں نے اغواء کررکھاتھا۔پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیاہے۔ایس ایس پی ایس آئی یوراجہ عمرخطاب کے مطابق دھماکہ کیمیکل پھٹنے سے ہوایہ دہشت گردی کی کاواقعہ نہیں تھا فلیٹ میں مقیم چارمرد اورایک بچی رہائش پذیرتھے جودھماکے کے بعدگاڑی میں بیٹھ کرفرارہوگئے ،دھماکے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ جبکہ کراچی سے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا

متعلقہ عنوان :