عورتوں کو زیور تعلیم سے آراستہ نہ کرنا ایک سنگین جرم ہے، معاشرے میں توازن پیدا کرنے کیلئے خواتین کو مردوں کے برابر لانا چاہتے ہیں‘ موجودہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،تعلیمی ادارے دنیا کا مقابلہ زراعت‘ انجینئرنگ ‘ طب اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دیں،قوم کو ملالہ یوسفزئی پر فخر ہے انہوں نے تعلیم کیلئے جو علم بلند کیا وہ قوم کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کاکنونشن سنٹر میں فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب
جمعہ 30 نومبر 2012 16:38
(جاری ہے)
تقریب سے یونیورسٹی کے چانسلر گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ‘ وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں پی ایچ ڈی کی ایک‘ ایم فیل کی 9‘ ماسٹرز پروگراموں کی 639 اور گریجویشن کے مختلف پروگراموں کی 329 ڈگریاں طلباء و طالبات کو دی گئیں جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈلز اور انعامات دیئے گئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کانووکیشن طالبات کی زندگی میں اہم سنگ میل ہے تمام طالبات کو مبارکباد دیتا ہوں‘ حصول علم نہ صرف دنیاوی معاشرتی اور معاشی ضرورت ہے بلکہ ایک اہم مذہبی فریضہ ہے ‘ تعلیم جہالت کے اندھیرے میں روشنی کا مینار ہے اور اچھے اور برے کی تمیز سکھاتا ہے‘ تعلیم انسان کی مخفی جبلت کو جلا بخشتی ہے ایک قوم کے افراد جتنے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت ہونگے اس کی ترقی کے احکامات اس قدر زیادہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے اور ترقی کے موقع بہت تیزی سے ہمارے سامنے آرہے ہیں آئی ٹی کی حیرت انگیز ترقی کے باعث ہمیں بھی ترقی اور خوشحالی کے راستے تلاش کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح یونیوسٹی نے دنیا کے بہترین اداروں کے ساتھ رابطے استوار کررکھے ہیں یہ ایک تسلی بخش اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو ریسرچ کی تعلیم دینا خوش آئند ہے‘ اعلیٰ تعلیم انسان کیلئے ترقی اور کامیابی کے وسیع مواقع پیدا کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہمارے تعلیمی داروں کا مقصد نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو قوم کی خدمت اور ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے نکھارنا ہے تاکہ ہمارے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت‘ انجینئرنگ‘ طب اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں اول درجے کے ماہرین پیدا کرنا ترجیح ہونی چاہئے امید ہے کہ نئے کیمپس کی تعمیر سے یونیورسٹی میں نئے شعبوں کا اجراء اور زیادہ طالبات کو داخلے موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ملالہ یوسفزئی پر فخر ہے انہوں نے تعلیم کیلئے جو علم بلند کیا ہے وہ قوم کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیمی اداروں کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا قوم کی بیٹیوں کے مستقبل کو سنوارنے اور محفوظ بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں ان کو تعلیم سے محروم کرنا جرم ہے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑا کرنے کیلئے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پی پی پی نے اپنے ہر دور حکومت میں خواتین کی تعلیم و تربیت اور انہیں معاشرے میں نمایاں مقام دلانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی شہید پہلی خاتون تھیں جنہوں نے سیاست میں خواتین کو نمایاں مقام دلوایا موجودہ اسمبلی نے خواتین کے حقوق کے لئے چوبیس بل منظور کئے ‘ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اجراء کیا‘ خواتین کو مردوں کے برابر لانا چاہتے ہیں تاکہ معاشرے میں برابری اور اس میں توازن پیدا ہوسکے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.