موجودہ مخلوط حکومت نے صوبے میں صحت ، تعلیم،زراعت ، صنعت ا ور تجارت کے فروغ کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے ،بزنس کمیونٹی قوم کی معاشی اور معاشرتی حالت سدھارنے کے لئے آگے آئے اور اپنے وسائل و صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں استعمال میں لاکر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے، موجودہ حکومت انہیں مکمل تحفظ دے گی،صوبائی وزیر اوقاف ،حج و مذہبی امور نمروز خان کاتقریب سے خطاب
پیر 10 دسمبر 2012 20:11
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کرون ایجوکیشن کنسلٹنٹ کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ نئی نسل کا مستقبل سنوارنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کریں تاکہ یہ ادارہ دیگر اداروں کے لئے ایک مثال ثابت ہو۔
وزیر اوقاف نے اس امر پر افسوس کااظہارکیا کہ تعلیم کی غرض سے بیرون ملک بھیجنے والے بعض مشاورتی ادارے محض پیسہ بنانے کی مشین ہیں جو نئی نسل کا مستقبل سنوارنے کی بجائے ان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں جو ایک قابل مذمت فعل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ،جہالت اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح کا انہیں بخوبی احساس ہے جس سے بزنس کمیونٹی بھی متاثر ہوئی ہے مگر ہماری کوششیں جاری ہیں اور ٹھوس و حقیقت پسندانہ اقدامات کے ذریعے سماجی برائیوں کے خاتمے اور تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواقدرتی وسائل سے مالا مال ہے حکومت زراعت،جنگلات اور صنعت کے میدان میں نوجوانوں کو ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ”ستوری دا پختونخوا“ اور ہنر مند سکیموں کیلئے اربوں روپے جاری کئے ہیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے کراؤن ایجوکیشن کنلسٹنٹ کی برانچ کا افتتاح کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.