بنگلہ دیش کے انکار کے باوجود ہم مایوس نہیں ہیں‘ رواں سال پاکستان میں ا نٹر نیشنل کی بحالی کا سال ثابت ہوگا ‘کچھ قوتیں سازش کے تحت پاکستان میں ا نٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہے ‘کئی ممالک سے دورہ پاکستان کیلئے بات چیت ہو رہی ہے، آنیوالے دنوں میں مزید معاملات سامنے آئیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ء اشر ف کا انٹرویو

بدھ 2 جنوری 2013 16:43

نئی دہلی /کو لکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ء اشر ف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے انکار کے باوجود ہم مایوس نہیں ہیں ‘2013 پاکستان میں ا نٹر نیشنل کی بحالی کا سال ثابت ہوگا ‘کچھ قوتیں سازش کے تحت پاکستان میں ا نٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہے ‘کئی اور ممالک سے بھی دورہ پاکستان کیلئے بات چیت ہو رہی ہے آنیوالے دنوں میں مزید معاملات سامنے آئینگے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران چےئر مین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ بنگلہ دیش کے انکار کا ہمیں بہت افسوس ہوا ہے حالانکہ ہم نے انکو پاکستان میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی بھی یقین دہانی کروائی لیکن اس کے باوجود ان کا انکار کسی بھی صورت درست نہیں ہے ‘مستقبل میں بنگلادیش سے کرکٹ تعلقات پرنظرثانی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ میں مایوسی کو گنا ہ سمجھتاہوں اور بنگلہ دیش کے انکار کے باوجود میں مایوس نہیں ہوا بلکہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ ہماری دیگر جن ممالک سے بات چیت چل رہی ہے وہ کا میاب ہو گی اور2013میں ہر صورت پاکستان میں انٹر نیشنل کر کٹ بحال ہو جائیگی ۔