اے این پی نے سی این جی و پٹرولیم مصنوعات کی قلت پر تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

بدھ 2 جنوری 2013 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) عوامی نیشنل پارٹی نے سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے معاملے پر تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اے این پی کے سینیٹرز افراسیاب خٹک ،محمد زاہد خان،حاجی محمد عدیل اور شاہی سید کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا کہ میڈیارپورٹس کے مطابق ملک میں سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت ہے جس کے باعث لوگوں کو پمپوں پرقطاروں میں کھڑا کرکے پٹرولیم مصنوعات لینے پر مجبور کیا جاتا ہے یہ گہری تشویش اور عوامی اہمیت کا معاملہ ہے اس لئے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے لہذا سینیٹ کے اجلاس کی دوسری کارروائی معطل کرکے اس معاملے کو زیر بحث لایا جائے ۔