معروف گلو کارہ مہناز بیگم طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں،مہناز بیگم کے انتقال کی خبر سنتے ہی لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شوبز سرگرمیاں بند ، صدر زرداری ،وزیراعظم پرویز اشرف سمیت سیاسی شخصیات شوبز اور میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کاگہرے افسوس کا اظہار
ہفتہ 19 جنوری 2013 23:39
(جاری ہے)
مہناز بیگم کے انتقال کی خبر ملتے ہی لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شوبز سرگرمیاں فوری طورپر بند کردی گئیں جبکہ شوبز اور میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار افسردہ ہوگئے ۔
معروف گلوکارہ مہناز بیگم 1958ء میں پیدا ہوئیں وہ برصغیر کی مشہور گائیکہ کجن بیگم کی صاحبزادی تھیں۔ مہناز بیگم غزل،ٹھمری، دادرا اور خیال کی ماہر تھیں ۔ انہوں نے پاکستانی فلموں کے لئے بھی بہت سے گانے گائے جس سے کئی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں۔ مہناز بیگم طویل عرصے بیمار تھیں ۔ ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن تھا وہ کافی عرصے سے علاج کی غرض سے امریکہ میں اپنے بھائی کے پاس مقیم تھیں۔ شوبز اور میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مہناز بیگم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہناز بیگم بہت بڑی فنکار تھیں ، انکے جانے سے شوبز اور گائیکی کی دنیا میں ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیاہے ۔ صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے مہناز بیگم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.