چارسدہ ، دو معصوم پولیو کی بھینٹ چڑھ گئے،پانچ بہن بھائیوں سمیت 10بچے اپاہج
اتوار 3 فروری 2013 18:31
(جاری ہے)
غربت کی وجہ سے ہم اپنے بچوں کا علاج معالجہ نہ کر سکے جس کی وجہ سے دو بچے میکائل اور رشیدہ زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ باقی تین بچے موت و حیات کی کشمکش میں زندگی کے دن گن رہے ہیں ۔
اُنہو ں نے کہاکہ وہ تنگی بازار میں کریانہ کے دوکان پر 100روپے روزینہ پر کام کر تے ہیں جس سے پیٹ کے دوزح کا آگ بھی نہیں بجھتا ۔ بچوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ہم سوچ بھی نہیں سکتے ۔ بچوں کی والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ علاج تو دور کی بات ہے ہم تین معذور بچوں کی کفالت اور تیمار داری بھی نہیں کر سکتے ۔ تمام بچے ساری رات تکلیف کی وجہ سے رو کر گزار تے ہیں جس کی وجہ سے ہم بھی ساری ساری رات جاگ کر گزارتے ہیں ۔ اسی محلے کے ایک اور مکان میں مقیم پانچ بہن بھائی سلمان ، زکریا ، سکینہ ، فوزیہ اور ذلیحہ بھی پولیو کی وجہ سے اپاہج بن کر حسرت و یاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔ بچوں کے والد نظام الدین نے بتایا کہ پولیو وائرس کی وجہ سے میری دنیا اُجڑ گئی اور پانچ بچے اس موزی مرض کی وجہ سے ہمارے لئے امتخان کا سبب بن گئے ہیں ۔ اُنہوں نے بتایا کہ وہ پرائی موٹر سائیکل پر بسکٹ اور چنے وغیرہ فروحت کرتے ہیں جس سے اتنی آمدنی ہو تی ہے کہ گھر کا چولہا اکثر اوقات بجھا ہی رہتا ہے ۔ بچوں کے علاج معالجے کے حوالے سے اُنہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر وں نے اپریشن کیلئے دولاکھ روپے کا ڈیمانڈ کیا ہے مگر میرے پاس دو سو روپے بھی نہیں ۔ پڑو س ہی میں واقع ایک اور مکان میں بھی بالکل یہی منظر تھا جہاں دو بہن بھائی رابعہ اور سکندر کو بھی پولیو کے موزی مرض نے جھکڑ رکھا تھا اور وہ بھی نہ صرف بنیادی تعلیم سے محروم تھے بلکہ وہ بھی حکومت اور ذمہ دار ریاستی اداروں کو کوستے رہے ۔ پولیو وائرس میں مبتلا بچوں کے والدین نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کی مثال ماں باپ جیسی ہے مگر وہ ہمارے بچوں کے ساتھ سوتیلے والدین سے بھی بد ترسلوک ہو رہا ہے ۔ اُنہو ں نے حکومت ، ریاستی اداروں اور محیر حضرات سے اپیل کی کہ ہمارے بچوں پر رحم کھا کر انسانیت کے ناطے علاج کرایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.