بھارتی باؤلر پراوین کمار کو دماغی طور پر کرکٹ کھیلنے پر ان فٹ قرار دیدیا گیا

جمعہ 8 فروری 2013 17:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 8فروری 2013ء) بھارتی باؤلر پراوین کمار کو دماغی طور پر کرکٹ کھیلنے پر ان فٹ قرار دیدیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی کارپوریٹ ٹرافی کے دوران امپائرز نے فاسٹ باؤلر پراوین کو اس وقت پاگل قرار دیدیا جب آئل اینڈ گیس کمپنی کی جانب سے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کیخلاف میچ کے دوران انہوں نے حریف بلے باز اجتین ارگال کو کھلا کھلا گالیاں دیں اور ٹکر بھی مار دی۔

(جاری ہے)

امپائر نے پی سی سی آئی کو خط تحریر کیا ہے کہ پراوین کمار پر سو فیصد فیس جرمانہ کیا جائے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ فاسٹ باؤلر کرکٹ کے قابل نہیں اور ان سے اپنے ساتھی کھلاڑی بھی تنگ ہیں۔

متعلقہ عنوان :