وزیراعظم پرویز اشرف کاملالہ یوسفزئی کو ٹیلی فون ،خیریت دریافت، جلد صحت یابی کیلئے دعا

منگل 12 فروری 2013 21:12

لندن/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملالہ یوسفزئی کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیرعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے ملالہ یوسفزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرجری کے بعد آپکی صحت یابی کا سن کر خوشی ہوئی ،امید ہے جلد آپ اپنی معمول کی زندگی دوبارہ شروع کریں گی۔اس موقع پر ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ امید ہے جلد اپنی معمول کی زندگی دوبارہ شروع کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :