قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے گرے ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان ٹیلی کام بل کی منظوری دیدی، تھری جی ٹیکنالوجی کیلئے کنسلٹنٹ کو رقم ادا کرنے کی صورت میں فاروق اعوان کے اکاونٹ سے رقم ادا کرنے کی ہدایت ، انٹر نیٹ پر ملک کے خلاف چلنے والی 584ویب سائیڈز بلاک کی گئی ہیں،قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لئے دیگر ملکوں کے ساتھ معاہدوں کے مشاورت کی جا رہی ہے،پی ٹی اے حکام کی بریفنگ

بدھ 13 فروری 2013 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13فروری۔ 2013ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ٹی اے حکام نے انکشاف کیا کے کہ انٹر نیٹ پر ملک کے خلاف چلنے والی 584ویب سائیڈز بلاک کی گئی ہیں جبکہ قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لئے دیگر ملکوں کے ساتھ معاہدوں کے مشاورت کی جا رہی ہے،کمیٹی نے گرے ٹریفکنگ کی روک تھام کے لئے پاکستان ٹیلی کام بل 2012ء کی منظوری دے دی ہے اور تھری جی ٹیکنالوجی کے لئے کنسلٹنٹ کو رقم ادا کرنے کی صورت میں سابق چیئرمین پی ٹی اے فاروق اعوان کے اکاونٹ سے رقم ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

بدھ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چئیرمین برجیس طاہر کی زیرصدارتپارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی نے وزارتانفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کی عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزارت آئی ٹی کی عدم شرکت کے باعث کمیٹی الیکٹرانک جرائم کے تدارک کے بل 2010پر غور نہیں کر سکی ۔وزارت آئی ٹی کے جن حکام نے اجلاس میں شرکت کی وہ کمیٹی کو بل کے حوالے سے مطمئن نہیں کر سکے ۔

چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ اس سے طاہر ہوتا ہے کہ وزارت آئی ٹی کسی سے بھی تعاون نہیں کرتی ۔اجلاس میں رکن کمیٹی انوشہ رحمن نے پاکستان ٹیلی کام بل 2012کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کی سفارشات پیش کی جس کے کمیٹی نے ہمایوں سیف اللہ کے پاکستان ٹیلی کا م بل 2012کی متفقہ طور پر منظوری دی رکن کمیٹی انوشہ رحمن نے کہا کہ ذیلی کمیٹی نے اس بل میں صوبوں کی نمائندگی کے حوالے سے ایک شق شامل کی ہے جس کی مشترکہ مفادات کونسل منظوری دے گی ۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس بل کہ منظوری سے گرے ٹریفکنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں یہ بل ایوان مین پیش کر دیا جائے گا۔کمیٹی نے تھری جی کنسلٹنٹ کو ادائیگی کا مسئلہ بھی اٹھایا کمیٹی نے کہا کہ تھری جی پر کام ہو نہیں اور کروڑوں روپے اد ا کر دئے گئے ہیں ۔ممبر فنانس پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ رقم کنسلٹنٹ کو ادا نہیں کی گئی اور نہ ہی ادا کی جائے گی ۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ اگر کنسلٹنٹ کو رقم ادا کرنی پڑی تو رقم کی ادائیگی اس وقت کے چیئرمین پیٹی اے فاروق اعوان کے اکاونٹ سے کی جائے ۔کمیٹی کو پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ یو ٹیوب بحال نہیں کی گئی ۔توہیں رسالت والی فلم کے 748لنکس کو بلاک کیا گیا ہے جبکہ 4906فحش ویب سائیڈس بلاک کی گئی ہیں،۔انہوں نے بتایا کہ قابل اعتراض ویب سائیڈز ہٹانے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ معاہدوں کے لئے مشاورت کی جا رہی ہے ۔کمیٹی نے وزارت آئی ٹی اور پی تی اے کو انٹر نیٹ سے قابل اعتراض مواد ہٹانے اور یو ٹیوب کے حوالے سے ملکر کام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔