ضلع بھر میں خسرہ کی صورتحال پوری طرح کنٹرول میں ہے، محکمہ صحت کا عملہ ہر متاثرہ گھر جاکر6 ماہ سے 10سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگا رہا ہے، ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آبادکیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 27 اپریل 2013 20:51
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری سے ابتک ضلع بھر سے خسرہ کے مجموعی طور پر 133کیس رپورٹ ہوئے تاہم خوش قسمتی سے ان میں سے کوئی بھی کیس جان لیوا ثابت نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں بھی ضلع میں کسی بھی جگہ خسرہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور خسرہ سے ملتی جلتی علامات کے باعث خدانخواستہ کسی کی موت ہونے کی صورت میں اسکو بغیر ماہر ڈاکٹر کی تصدیق کے خسرہ کا نتیجہ قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت خسرہ میں مبتلا تین مریض زیر علاج ہیں جن کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ خسرہ کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر اپنے بچوں کو قریبی مرکز صحت اور ہسپتال لائیں تاکہ انکو مناسب طبی امداد فراہم کی جا سکے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت بھی صوبہ بھر میں بہت جلد وسیع پیمانے پر خسرہ کے سد باب کے لیے خصوصی مہم شروع کر رہی ہے جس کے دوران 10سال تک ان تمام بچوں کو بھی حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جن کا حفاظتی ٹیکو ں کا کورس مکمل ہو چکا ہے تاکہ اس مرض کے پھیلاؤ کو ہر صورت روکا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.