سعودی عرب ،کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی، سعودی وزارت صحت کی ہلاکتوں کی تصدیق

پیر 13 مئی 2013 13:53

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13مئی 2013ء) سعودی عرب میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی، سعودی وزارت صحت کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ۔پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں خطرناک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15ہو گئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بھی ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف عالمی ادارہء صحت نے سارس نامی وائرس سے ملتے جلتے اس وائرس کو دنیا کے لیے ایک نیا خطرہ قرار دیا ہے۔ اس ادارے نے یہ انتباہ فرانس میں اس وائرس کا دوسرا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد کیا ہے۔ سعودی عرب میں اس وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ یہ وائرس انسانی نظام تنفس پر حملہ کرتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے تمام ملکوں کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں عام لوگوں کو آگاہ کریں اور طبی نگرانی کے عمل کو موٴثر بنائیں۔