حکومت صوبے میں اعلیٰ معیار تعلیم کے فروغ کے ساتھ طلباء و طالبات کو صحت مند رکھنے کے لئے کھیل کود کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں اپنانام پیدا کریں،خیبر پختونخواکے وزیر برائے سیاحت،کھیل،ثقافت،میوزیم اور آثار قدیمہ محمود خان کی گفتگو

جمعہ 26 جولائی 2013 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جولائی۔2013ء) خیبر پختونخواکے وزیر برائے سیاحت،کھیل،ثقافت،میوزیم اور آثار قدیمہ محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں اعلیٰ معیار تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو صحت مند رکھنے کے لئے کھیل کود کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنانام پیدا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل سے ملاقات کے دوران کیا۔جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی کیمپس کے پروفسیر ڈاکٹر داؤد جان بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے صوبائی وزیر کو زرعی یونیورسٹی میں مختلف کھیلوں کے انعقاد اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ صوبائی وزیر نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور کو حکومت کی جانب سے مختلف کھیلوں کے انعقاد کے موقع پر تمام سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :