فاٹا میں نقصان زدہ عمارت اور سہولیات کی بحالی کے ساتھ انفراسٹرکچر کی فراہمی، مواصلات اور شاہراؤں کے نظام کی ترقی ، اعلی تعلیم اور صحت کے اداروں کے قیام پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے، پائیدار اور تیز تر بنیادوں پر سماجی و معاشی ترقی یقینی بنانے کیلئے حقیقت پسندانہ خطوط پر کوششیں کر رہے ہیں،خیبر پختونخوا کے گورنرانجینئر شوکت اللہ کی وفودسے گفتگو
ہفتہ 24 اگست 2013 17:32
(جاری ہے)
گورنر نے اس موقع پر قبائلی عمائدین کی جانب سے انکی انفرادی اور اجتماعی دونوں حیثیتوں میں گفتگو کی اور ان کے متعلقہ علاقوں میں خاص طور پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے اگاہی حاصل کی۔
قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کے مختلف وفود کے نکتہ نظر کا حوالہ دیتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ ان کی یہ بھر پور کو شش ہو تی ہے کہ وہ فاٹا بھر میں جاری مختلف بڑے منصو بوں میں سے ہر ایک پر عملدرآمد کی صورتحال سے اگاہ رہیں اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنا ئی جا ئے۔گورنر نے قبائلی عمائدین کو بھی تاکید کی کہ وہ بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دیں اور انہیں اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے قومی سطح پر زندگی کے ہر شعبے میں فعال کردار کا حامل بنانے کے قابل بنانے میں مدد کریں اور اس مقصد کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھا یا جا ئے۔گورنر نے یہ امر بھی واضح کیا کہ فاٹا میں اعلی تعلیم کے شعبے میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اور زیادہ بہتر مواقع دستیاب ہو ں گے۔ گورنر نے فاٹا میں شاہراؤں کے نظام کی ترقی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کے مکمل ہونے کی صورت میں فاٹا بھر میں متوازن ترقی یقینی بنانے میں مدد ملے گی اورمتعلقہ عوام کو مقامی طور پر معاشی ترقی کے مواقع کو بروئے کار لانے اور خا ص طور پر معدنی اور زرعی پیداوار کے لئے موزوں مارکیٹس تک رسائی اور پیداوار کی بہتر قیمت وصول کرنے کے مواقع ملیں گے۔ وفود کی جانب سے مختلف مطالبات کا حوالہ دیتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ ان کی ہر تجویز کا بغور جائزہ لیا جا ئے گا اور اگر قابل عمل ہوئیں تو ان پر عملدرآمد میں کوئی تاخیر کی جا ئے گی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.