پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کو 90 رنز سے شکست دیدی، تین میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ،دوسرے میچ میں اوپنرز کے علاوہ دیگر بلے بازوں کا ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ ،پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے،محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ ،136 رنز ناٹ آوٴٹ کی اننگز کھیلی،عمر امین نے 59 رنز بنا کر مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کر دار ادا کیا، میزبان ٹیم پاکستانی باؤلرز کی شاندار کارکردگی کے سامنے 43 ویں اوور 209 رنز بنا کر آؤٹ ،جنید 4ووکٹیں لے کر نمایاں رہے

جمعرات 29 اگست 2013 22:41

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اگست۔ 2013ء) پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان زمبابوے کو 90 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی،دوسرے میچ میں اوپنرز کے علاوہ دیگر بلے بازوں کا ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے،محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136 رنز ناٹ آوٴٹ کی اننگز کھیلی ،عمر امین نے بھی 59 رنز بنا کر مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کر دار ادا کیا، جواب میں میزبان ٹیم پاکستانی باؤلرز کی شاندار کارکردگی کے سامنے 43 ویں اوور 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی طرف سے جنید 4ووکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

جمعرات کو ہرارے اسپورٹس کلب گراوٴنڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تاہم جواب میں میزبان ٹیم کے تمام کھلاڑی 43 ویں اوور 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136 رنز ناٹ آوٴٹ کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عمر امین نے بھی 59 رنز بنا کر ٹیم کے بڑے ٹوٹل میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں ناصر جمشید 32، احمد شہزاد 5 اور کپتان مصباح الحق 3 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی 39 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔زمبابوے کی جانب سے برائن ویٹوری نے 2 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا جبکہ پراسپر اٹسیا ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے چار جبکہ سعید اجمل نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :