لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد62ہو گئی،ادویات کی قلت

اتوار 1 ستمبر 2013 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2013ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 62 ہوگئی، ڈینگی کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی کمی نے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مزید پریشانی سے دوچارکر دیاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں مزید4افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،ان میں سے ایک کاتعلق فیصل آباد،2کالاہور اور ایک کاشیخوپورہ سے ہے،60 سالہ طالب حسین الائیڈ اسپتال فیصل آباد،جبکہ22 سالہ عدیل،25 سالہ ثمینہ اور30 سالہ روبی میو اسپتال میں زیر علاج ہیں،رواں سال کے دوران لاہور میں 30 اور شیخوپورہ میں 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،دوسری جانب مریضوں اوران کے لواحقین کاکہناہے کہ بیماری کی شدت کم کرنیوالی ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں اور وہ ادویات کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں، محکمہ صحت بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے ،کسی علاقے میں اسپرے نہیں کیاجارہا،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ہی اسپرے کرانے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :